لاھور نامہ

سیشن کورٹ میں قومی ٹیم کے سابق کوچ انتخاب عالم نے عمران نذیر کے خلاف ہرجانے کیس میں جواب جمع کروا دیا

لاہور(عدالتی رپورٹر) سیشن کورٹ میں قومی ٹیم کے سابق کوچ انتخاب عالم نے عمران نذیر کے خلاف ہرجانے کیس میں جواب جمع کروا دیا۔عدالت نے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شبانہ رسالت نے انتخاب عالم کی درخواست پر سماعت کی۔انتخاب عالم نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کروا دیا۔درخواست گزار نے اپنے بیان میں کہا کہ بنگلہ دیش کے دورے پر قومی کرکٹر عمران نذیر سے پیسوں کی ڈیمانڈ نہیں کی۔عمران نذیر نے نجی چینل پر بیٹھ کر حقائق کے برعکس بیان دیا۔عدالت عمران نذیر کو دس کروڑ روپے ہرجانے ادا کرنے کا حکم جاری کرئے۔عدالت نے بیان قلمبند کرنے کےبعد فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر بحث کے لیے طلب کرلیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ عمران نذیر کے غلط بیان سے شہرت متاثر ہوئی ہے۔عدالت ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

Back to top button