دبئی(سپورٹس رپورٹر/میڈیا 92نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد پرامید ہیں کہ پی ایس ایل تھری کے کراچی فائنل میں انٹرنیشنل اسٹارز جگمگائیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ لیگ کے انعقاد سے پاکستان کرکٹ کا مستقبل سنوارنے کیلیے ایک اچھا پلیٹ فارم میسر آ گیا ہے، نوجوان نہ صرف اپنے ہیروز کو ایکشن میں دیکھتے ہیں بلکہ اپنا کیریئر آگے بڑھانے کیلیے تحریک بھی حاصل کرتے ہیں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل میچ کی طرح بڑے کرکٹرزکے ساتھ کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوتا ہے ، ڈریسنگ روم میں کمارسنگا کارا، کیون پیٹرسن، مصباح الحق، شین واٹسن، شاہد آفریدی کی رہنمائی حاصل ہونا بہت بڑی بات ہے۔