شوبز

ایف بی آر نےشوبز ستاروں کے گرد گھیرا تنگ

لاہور(شوبز رپورٹر/میڈیا92نیوز) ایف بی آر نے شوبز سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کی کمائی کا آڈٹ شروع کردیا، ایف بی آر نے زیادہ کمانے اور کم بتانے والے شوبز ستاروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔ زیادہ کمائی پر کم ٹیکس دینے والے اداکار اور گلوکار اب قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکیں گے۔ ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان، اداکارہ صبا قمر اور نور کا انکم ٹیکس سال2016کا آڈٹ شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان تمام شوبز ستاروں کاآڈٹ کیا جارہاہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر نے ایل ڈی اے، ایکسائز، ڈی ایچ اے سے جائیداد اور گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ راحت فتح علی خان، صبا قمر اور نور کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات کےلئے سٹیٹ بینک کو بھی خطوط ارسال کردئیے گئے ہیں۔

Back to top button