ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ جب میں فلم انڈسٹری میں آیا تھا اس وقت میں عامر خان کی سپرہٹ فلم” قیامت سے قیامت تک“ جیسی ہٹ فلم دینا چاہتا تھا۔ فلم انڈسٹری میں میرا سفر فلم”میں نے پیار کیا“ سے شروع ہوا، لیکن فلم کی ریلیز سے قبل لوگ مجھے نہیں جانتے تھے۔ یہ وقت میرے لئے بہت مشکل تھا کیونکہ اسی وقت ایک اور اداکارنے اپنا کیرئیر شروع کیا تھا اور وہ عامر خان تھا۔ سلمان خان نے عامر خان سے متعلق اپنے خدشات بیان کرتے ہوئے بتایا ہم دونوں کا تعلق ایک ہی علاقے سے تھا اس وقت میں سوچا کرتاتھا عامر خان ایک ہٹ فلم(قیامت سے قیامت تک) دے چکے ہیں لیکن میں ہٹ فلم نہ دے سکا اور کامیاب نہ ہوسکا تو بیندرا کے تمام لوگ مجھ پرہنسیں گے۔ سلمان خان نے کہا کہ جب میں15یا16سال کا تھا مجھے پارٹیز میں جانا بہت پسند تھا، کالج میں میں نے بطور ماڈل کام کرنا شروع کردیا، اس وقت میری ملاقات ایڈورٹائزنگ فلم میکر مسٹر کیلاش سندرناتھ سے ہوئی، ایک بار انہوں نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر بولا، سلمان مجھے نہیں لگتا کہ تمہارے پاس اتنا وقت ہے کہ اسے تم اپنے والد کے پیسوں سے برباد کرو انہوں نے یہ بات مذاقاً کہی تھی لیکن میں نے اسے بالکل بھی مذاق میں نہیں لیا میں نے اس بات پر سنجیدگی سے غور کیا اور اس کے بعد میںنے سنجیدگی سے کام کرنا شروع کیا اور آج تک کررہاہوں تک کہ میں کوئی چھٹی نہیں لیتا۔
Read Next
پاکستان
11 اکتوبر, 2024
نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کرگئے
11 اکتوبر, 2024
نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کرگئے
2 اکتوبر, 2024
میرے شوہر سلیم، شاہ رخ، فواد اور ہمایوں سے زیادہ رومانوی ہیں، ماہرہ خان
12 فروری, 2024
ارشد وارثی نے 25 سال بعد اپنی شادی رجسٹر کیوں کروائی؟ وجہ سامنے آگئی
7 فروری, 2024
سشمیتا سین کی اپنے بوائے فرینڈ کیساتھ شادی؟ اداکارہ کا بیان آگیا
5 فروری, 2024