لاھور نامہ

تھانوں کےلئے نئی عمارتوں کےلئے ایل ڈی اے نے اراضی ٹرانسفر کردی

لاہور(ڈائریکٹر نیوزسہیل جاوید/میڈیا92نیوز) لاہور پولیس کے کئی سالوں سے خستہ حال تھانوں کےلئے نئی عمارتوں کےلئے ایل ڈی اے نے اراضی ٹرانسفر کردی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تھانوں کی نئی عمارتیں ، کلوز پروٹیکشن یونٹ اور ڈولفن سکواڈ ٹاﺅن شپ ہیڈکوارٹرز کےلئے اراضی منظورکروانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ کلوز پروٹیکشن یونٹ کےلئے22کنال 01مرلہ، ڈولفن سکواڈ ٹاﺅن شپ ہیڈکوارٹرز کےلئے05کنال، تھانہ فیصل ٹاﺅن کےلئے03کنال، تھانہ گلشن راوی کےلئے03کنال19مرلے، تھانہ گلشن اقبال کےلئے02 کنال01مرلہ، تھانہ گارڈن ٹاﺅن کےلئے06کنال07مرلے، تھانہ مصطفی ٹاﺅن کےلئے04کنال، تھانہ ٹاﺅن شپ کےلئے09کنال اور تھانہ لیاقت آباد کےلئے03کنال06مرلہ اراضی منظورکروالی گئی۔ پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کےلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ مفت ہسپتال ودیگر پروجیکٹس کا سہرا بھی ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کو جاتا ہے۔ شہر کے دیگر خستہ حالت تھانوں کےلئے نئی عمارتوں سمیت پولیس اہلکاروں کی فلاح وبہبود کےلئے بھی اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

Back to top button