پاکستان

پتوکی میں مسلم لیگ نون کے سیاسی پاور شو کی تیاریاں عروج پر

پتوکی(نمائندہ /میڈیا 92نیوز)پتوکی میں مسلم لیگ نون کے سیاسی پاور شو کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف جلسے سے خطاب کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کےجلسےکی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ،جلسہ اسٹیڈیم میں منعقد کیاجائے گاجس کے لئے 90 فٹ لمبا اور 10 فٹ اونچا اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے ۔

پنڈال میں ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں، بڑےبڑے فلیکسز اور بینرز کی بہار ہے۔شرکاء کے داخلے کے لئے8داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کر دیئے گئے ۔

سیکیورٹی کےفول پروف انتظامات کے تحت 16 سو پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سےپتوکی کےمسائل کےحل کیلئےخصوصی گرانٹ اور اقدامات کا اعلان متوقع ہے۔

شہباز شریف ہلہ بائی پاس پر فلائی اوور کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔

ایم این اے رانا محمد حیات خاں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا بھرپور استقبال کیا جائے گا،وہ علاقے کے لئے ایک بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے،وہ عوام کی بےلوث خدمت کےلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔

Back to top button