کراچی (رپورٹ/میڈیا 92نیوز)خالد مقبول صدیقی کی درخواست پر پارٹی کے کنوینر شپ کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے فاروق ستار سے آئندہ سماعت پر یکم مارچ کو جواب طلب کر لیا۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نےمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کنوینرشپ سے متعلق درخواست کی الیکشن کمیشن میں سماعت کی۔
بہادر آباد گروپ کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار نے نام نہاد انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، ہماری درخواست ہے کہ وہ اپنے جواب کی کاپی ہمیں آج ہی مہیا کردیں۔
پی آئی بی گروپ کے وکیل بابر ستار نے کہا کہ فروغ نسیم آج ہی دلائل دینا شروع ہوگئے ہیں، ہمیں جواب جمع کرانے کے لئے وقت دیا جائے جس پر وکیل فروغ نسیم نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات ہیں اس لئے کیس جلد نمٹایا جائے۔
الیکشن کمیشن نے فاروق ستار سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی۔