لاہور(کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز) ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کی گرفتاری پر سرکاری افسران کا احتجاج اور دفاتر کی تالہ بندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے اور درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سرکاری ملازم کسی شخصیت کے نہیں بلکہ ریاست کے ملازم ہیں.تفصیلات کے مطابق مقامی شہری ہمایوں فیض رسول نے اظہر صدیق کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی کی جس میں احد خان چیمہ کی گرفتاری پر سرکاری افسروں کے احتجاج اور دفاتر کی تالہ بندی کو چیلنج کیا گیا ہے. درخواست میں یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ سرکاری افسران نے سول سیکریٹریٹ دفاتر کی تالہ بندی کرکے اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی درخواست گزار کے وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ سول سیکرٹریٹ کا دفاتر کو تالے لگانا اور احتجاج کرنا غیر قانونی ہے کیونکہ رولز کے تحت سول افسران نے شخصیات کے نہیں ریاست کے ملازم ہیں درخواست گزار نے استدعا کی کہ احتجاج کرنے اور دفاتر کو تالا لگانے والے افسران کے کیخلاف کارروائی کی جائے درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ مینجمنٹ سروسز کے ملازمین کو ہڑتال نہ کرنے پر ہراساں نہ کیا جائے اور پنجاب حکومت کو حکم پابند کیا جائے کہ نیب کی کارروائیوں میں مداخلت نہ کریں.
Read Next
18 نومبر, 2024
چیمپئینز ٹرافی، بھارت سیکیورٹی جواز کے معاملے پر اپنے ہی جال میں پھنس گیا
18 نومبر, 2024
کراچی؛ آتشزدگی کے باعث نجی دفتر مکمل جل گیا، ایک شخص زخمی
18 نومبر, 2024
شیریں مزاری کا پولیس پر ہراساں کرنے کا الزام
15 نومبر, 2024
پاکستان کی آئی ایم ایف کو زرعی انکم ٹیکس کی شرح 45 فیصد تک بڑھانے کی یقین دہانی
15 نومبر, 2024