لاہور(خبر نگار/میڈیا92نیوز)آشیانہ سکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سے ان کی اہلیہ صائمہ احد کی نیب میں ملاقات کروا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات ایک گھنٹےتک جاری رہی۔ ملاقات میں احد چیمہ نے اہلیہ کو بتایا کہ ان پر کیا الزامات ہیں جن کی وجہ سے وہ زیرِ حراست ہیں۔
سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ سے انکی اہلیہ کی ملاقات انسانی ہمدردی کی بنیاد کر وائی گئی، سابق ڈی جی ایل ڈی اے کو گزشتہ چند روزقبل آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل میں انکے آفس سے گرفتار کیا گیا تھا جو گیارہ روز تک نیب میںریمانڈ پر ہیں جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے