لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پیارے منصفو اور محتسبو، بس بھی کردو، خدارا پاکستان کو چلنے دو۔
سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں میں موجود منفی عناصر جمہوری نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی حکومتوں کی کردار کشی کی مذموم مہم خشوع وخضوع کے ساتھ جاری ہے-
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ مسلسل 70 برس جمہوریت پسندوں کو غدار اور چور قرار دے کر ملکی سالمیت کے لئے خطرہ قرار دیا گیا لیکن ہر بار عوام نے انہیں ہی ووٹ دیا اور اگر الیکشن ہوا تو اس بار بھی یہی ہوگا-