لاہور(ماجد بٹ نمائندہ/ میڈیا92نیوز) ہربنس پورہ کے علاقہ نذیر گارڈن میں وفاقی حکومت کی زمین پر قبضے ، 50مقامات پر تعمےرات تیز کر دی گئی ۔ بےورو کرےسی اور پی ایم ایس افسران احد چیمہ کےس میں مصروف ،لینڈ مافیا نے دس دنوں میں حکومت کی 50کنال زمین اشٹام پےپرز پر فروخت کر دی ۔میڈیا 92نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق تحصیل شالیمار کے پٹوار سرکل ہربنس پورہ کے علاقہ نذیر گارڈن میں میاں نعیم نامی لینڈ مافےا گروپ نے سرکاری زمینوں کو تسلسل سے بیچنے کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے
ذرائع نے مزید آگاہی دی ہے کہ احد خان چیمہ کی گرفتاری کے بعد جہاں لاہور کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور محکمہ رےیونےو کے تمام انتظامی افسران اس حوالے سے میٹنگوں میں مصروف ہیں وہاں لینڈ مافیا نے محکمہ ریونیو کے اعلیٰ افسران کی عدم دستےابی کا بھر پور فائدہ اُٹھاتے ہوئے نذیر گارڈن کی بےک سائیڈ پر 50مقامات پر پختہ تعمیرات کا سلسلہ تیزی سے شروع کر دےا ہے اور وفاقی حکومت کی ملکےتی جائےداد کو اشٹام پےپرز پر فروخت کرنے کا سلسلہ بھی جاری کر رکھا ہے ۔ میڈیا92نیوزنے سرکاری زمینوں کی خرےدو فروخت اور تعمیرات کی فو ٹیج بھی حاصل کر لی ہے ۔ذرائع نے مزےد آگاہی دی ہے کہ میاں نعیم نے ملکیتی خسرہ جات کی رجسٹرےاں کروا کر جعلسازی سے وفاقی حکومت کی زمین پر قبضے دلوا رہا ہے اور گزشتہ دس دنوں کے دوران حکومت کو نا صرف سےنکڑوں کنال سرکاری اراضی سے محروم کر چکا ہے بلکہ شہرےوں سے سرکاری زمینوں کو بیچنے کی مد میں کروڑوں روپے کا رےونےو اکٹھا کرتے ہوئے خود بھی ارب پتی بن چکا ہے۔
اس حوالے سے نذیر گارڈن کے ترجمان مےاں نعیم کا کہنا تھا کہ تعمیرات گورنمنٹ کی رضا مندی اور اجازت سے کر رہے ہیں باقاعدہ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے اجازت دی ہے جن کی منظوری کے بعد یہ سلسلہ شروع ہوا ہے بصورت دےگر کےا ایل ڈی اے سمیت رےونےو ڈیپارٹمنٹ تعمیرات ہونے دےتے ،دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شالیمار علی اکبر بھنڈر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سرکاری اراضی پر تعمیرات کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی نہ تو سرکاری اراضی پر کسی کو تعمیرات کرنے کی اجازت دی ہے اور نہ ہی اس کو مکمل ہونے دیں گے۔ میڈیا92نیوز کی نشاندھی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔