لاھور نامہ

صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری کا صحافتی کارکنوں کے حقوق کی جدوجہد میں سیکرٹری ایمرا آصف بٹ کیساتھ اظہاریکجہتی

لاہور(سٹاف رپورٹر-میڈیا 92 نیوز) صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری نےصحافتی کارکنوں کے
حقوق کی جدوجہد میں سیکرٹری ایمرا آصف بٹ کیساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ
پاکستان میں صحافیوں کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ صحافیوں کو
اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران بے شمار مسائل درپیش ہیں ایک
جانب انہیں بیرونی حملوں کا سامنا رہتا ہے جبکہ دوسری جانب میڈیا مالکان (سیٹھ
) کی جانب سے ہر وقت یہ خطرہ سر پر منڈلاتا رہتا ہے کہ” پتہ نہیں کب سیٹھ
نوکری سے نکال دے ” ایسے حالات میں صورتحال اس وقت اور زیادہ تشویشناک ہو جاتی
ہے جب ہم اپنی مسیحا ٹریڈ یونینز کی طرف دیکھتے ہیں تو وہ چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں
میں بٹی نظر آتی ہیں ایسی مایوس کن صورتحال میں ہماری الیکٹرونک میڈیا کی ایک
چھوٹی سی تنظیم کا عہدیدار آصف بٹ جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھتا ہے اور
آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اس سیٹھ کو للکارتا ہے جس کے لئے کارکن کی وقعت کبھی
بھی کیڑے مکوڑے سے زیادہ نہیں رہی تھی ۔کچھ سیٹھ اور ان کی مادر پدر ازاد
اولادوں نے تو صحافی کارکنوں کا استحصال اور ذہنی و جسمانی تشدد کو اپنا حق
سمجھ لیا تھا مگر کوئی بھی ان کے خلاف بولنے کی جرات نہ کرتا تھا ان حالات میں
آصف بٹ کی جانب سے کی جانے والی جرات نے پسے ہوئے ان صحافیوں میں ایک نئی روح
پھونک دی ہے اور اب ہر جانب سے ظالم سیٹھ کے خلاف بلند ہوتی یوئی آوازیں سنائی
دے رہی ہیں بلا شبہ اس کریڈٹ کا حقدار صرف اور صرف آصف بٹ ہے ۔آصف بٹ صاحب میں
آپ کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں اور یقین دلاتا یوں اس نوبل کاز میں لاہور
پریس کلب آپ کے شانہ بشانہ ہے اور اپنی دیگر صحافتی تنظیموں سے بھی اپیل کرتا
ہوں کہ ہمارا اصل کام صحافیوں کی خدمت اور ان کے حقوق کا تحفظ ہی ہے لہذا آپس
کے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے آگے بڑھیں اور سیکرٹری ایمرا آصف بٹ کے
شانہ بشانہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کی تحریک کو لے کر آگے بڑھیں۔

Back to top button