شوبز

سری دیوی کا انتقال لیکن وہ دبئی میں کس کی شادی کی تقریبات میں شرکت کیلئے گئی تھیں؟ جان کرآپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

دبئی (میڈیا پاکستان) بالی ووڈاداکارہ سری دیوی کے انتقال کی وجہ سے پوری شوبز انڈسٹری سوگوار ہے ، وہ دبئی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے موجود تھیں جہاں ان کی موت واقع ہوگئی لیکن یہ شادی کس کی تھی اور خاندان کا کون کون فرد سری دیوی کیساتھ دبئی میں موجود تھا، تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔
عرب اور بھارتی میڈیا کے مطابق سری دیوی دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ بھتیجے (شوہر کے بھتیجے )موہت مارواہ کی شادی کی تقریبات میں شرکت کیلئے دبئی گئی تھیں جہاں خاندان کے کئی دیگر افراد تقریبات میں شرکت کے بعد واپس بھارت آگئے تاہم سری دیوی ، ان کے شوہر اور بیٹی خوشی دبئی میں ہی رک گئے ، سری دیوی کی بڑی صاحبزادی جھانوی بھارت میں اپنی فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے شادی کی تقریبات میں شرکت نہ کرسکی۔
عرب میڈیا کے مطابق شادی کی تقریبات راس الخیمہ کے والڈورف آسٹوریا میں ہوئیں اور اسی شادی میں شرکت کیلئے 22فروری کو سری دیوی پہنچیں اور تب سے وہ ایمریٹس ٹاور کے ہوٹل میں ہی مقیم تھے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ موہت بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں اور ان کی شادی انترہ موتی والا کیساتھ انجام پائی جو کہ سابق اداکارہ اور انڈسٹریلسٹ انیل امبانی کی اہلیہ تینامنعم کی بھانجی ہیں ، شادی کی تقریبات انتہائی دھوم دھام سے ہوئیں لیکن آخر میں سری دیوی کی موت کا دکھ بھرا لمحہ آگیا ۔

Back to top button