پاکستانتازہ ترین

آشیانہ سیکنڈل: احد خان چیمہ کے انکشافات ،شاہد شفیق بھی گرفتار

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)آشیانہ ہاﺅسنگ کرپشن سیکنڈل پیش رفت، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی جانب تفتیش کے دوران انکشافات کی روشنی میں شاہد شفیق کو بھی نیب لاہور نے گرفتار کرلیا گیا

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے گزشتہ روز نیب عدالت سے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ سے مزید پیش رفت اور تفتیش کیلئے ریمانڈ طلب کیا تھا جس پر ان کو 11دن تک کا ریمانڈ حاصل ہوا

جبکہ تفتیش کے پہلے روز ہی سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ نے تفتیش میں شاہد شفیق کے متعلق انکشاف کیا جس کی روشنی میں ان کو گرفتار کیا گیا۔

Back to top button