دبئی(سپورٹس رپورٹر/میڈیا 92نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے سیزن کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا پی ایس ایل تھری میں پہلا میچ ہو گا، جو مصباح الحق کی قیادت میں پی ایس ایل کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔
دوسری جانب دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو رواں سیزن کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پی ایس ایل3: جنید، طاہر کی شاندار بولنگ کی بدولت ملتان دوسرے میچ میں بھی کامیاب
آج پی ایس ایل کا دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
کوئٹہ کو پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز نے 43 رنز سے شکست دی تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22 فروری سے شروع ہوچکا ہے جس کے ابتدائی میچز یو اے ای میں جب کہ ایلیمینیٹر میچز 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں ہوں گے اور فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔