شوبز

سنی لیون کا اپنے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون نے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تامل فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بالی ووڈ کی بےباک اداکارہ سنی لیون اپنے فلمی کیرئیر میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے ہی شہرت رکھتی ہیں اور اب تک متعدد فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ میں منفرد اداکاری سے مقام بنانے والی اداکارہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے تامل فلموں میں جلوہ گر ہوں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بے باک اداکارہ سنی لیون بالی ووڈ کی فلموں کے بعد تامل فلموں میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔ سنی لیون کا کہنا ہے کہ تامل فلموں میں کام کرنا میرے لیے ایک چیلنج ہے کیوں کہ یہ میرے لیے سیکھنے کا موقع ہے جس کے لیے میں خاصی خوش ہوں۔

Back to top button