پاکستانتازہ ترین

توہین عدالت کیس:وفاقی وزیر دانیال عزیز کو بھی نوٹس جاری

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر/میڈیا 92نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے توہین عدالت کیس میں اپنا ابتدائی جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔

سپریم کورٹ نے یکم فروری کو طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا اور انہیں 6 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

طلال چوہدری کے وکیل نے عدالت میں جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی تھی جس پر عدالت نے انہیں ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے 26 فروری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

جیونیوز کےمطابق طلال چوہدری نے اپنے وکیل کے توسط سے سپریم کورٹ میں ابتدائی جواب جمع کرادیا جس میں کہا گیاہے کہ ان کے مؤکل نے عدالتی حکم کی نافرمانی کی اور نااانصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالی۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ ان کے مؤکل پارلیمنٹیرین ہیں اور عدالت کا احترام کرتے ہیں، انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی، ان کے ذہن میں بھی کہیں نہیں کہ انہوں نے کسی طرح عدالت کو اسکینڈلائز کیا ہو۔

طلال چوہدری کی جانب سے مزید کہا گیا ہےکہ ان پر جو توہین عدالت کا چارج ہے وہ کس نوعیت کی ہے اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر دانیال عزیز کو بھی نوٹس جاری کررکھا ہے جب کہ نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں سزا سنائی جاچکی ہے۔

Back to top button