پاکستانتازہ ترینلاھور نامہ

لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات، 4 نشستوں کیلئے 14 امیدواروں میں مقابلہ

لاہور(کورٹ رپورٹر/میڈیا 92نیوز)لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ 4 نشستوں کے لیے 14 امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہے۔

انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہو رہے ہیں ، پانچ پولنگ بوتھس میں 86 بائیو میٹرک مشینیں نصب کی گئیں ہیں۔ مرد وکلا ووٹرز کی تعداد 14 ہزار 147 ہے جبکہ خواتین وکلا ووٹرز کی تعداد 1 ہزار 300 ہے۔ صدر کے لیے 3 امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ نائب صدر کی نشست پر 4، سیکرٹری کی نشست کے لیے 2 اور فنانس سیکرٹری کے لیے 5 امیدوار میدان میں ہیں۔

ملتان سمیت 12 اضلاع کے ووٹرز انتخابات میں ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے، صرف ضلع ساہیوال کے وکلاء کو لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں حق رائے دہی کا حق دیا ہے۔ انتخابی عمل کیمروں کی مدد سے ایل ای ڈیز پر براہ راست دکھایا جا رہا ہے جبکہ سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

Back to top button