پاکستانتازہ ترینلاھور نامہ

نیب لاہور آفس کی سیکیورٹی کیلئے اضافی رینجرز تعینات

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا 92نیوز)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت اور قومی احتساب بیورو میں تناؤ کے تناظر میں نیب لاہور آفس کی سیکیورٹی کے لیے اضافی رینجرز تعینات کر دی گئی۔

نیب ذرائع کے مطابق رینجرز کی اضافی کمپنی چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی درخواست پر تعینات کی گئی ہے۔

نیب آفس کے باہر گزشتہ شام ہی کو رینجرز اہلکار تعینات کر دیے گئے تھے، تاہم کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے اور نیب آفس کی حفاظت کے لیے رینجرز کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے 21 فروری کو کارروائی کرتے ہوئے لاہور ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کی 32 کنال اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر گرفتار کیا تھا۔

Back to top button