لاہور (کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی۔
عدالت نمبر دو کے جج نے سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں 117 ملزمان پیش ہوئے اور حاظری لگوائی ۔ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کی جانب سے وکیل نے حاظری معافی کی درخواست دی ۔
عدالت نے کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی.سانحہ ماڈل تاون استغاثہ کیسا کا مقدمہ تھانہ فیصل ٹاون میں درج ہے