لاھور نامہ

احد چیمہ گرفتاری: شہباز شریف جرائم سے بچنے کےلئے بیوروکریسی کو استعمال کررہے ہیں‌، اعجاز چودھری پی ٹی آئی

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے ردعمل میں کہا کہ شہباز شریف اپنے سنگین جرائم سے بچنے کے لئے پنجاب کی سول بیوروکریسی کو استعمال کرنے کی سازشیں کر رہا ہے پنجاب کی بعض ناپسند سول بیورکریسی شریف برادران کی ذاتی ملازم کا کردار ادا کررہی ہے

عابد باکسر کے بعد احد چیمہ کی گرفتاری نے شہباز شریف ٹولہ کو ہواس باختہ کر دیا ہے ، میٹرو بس کا ریکارڈ ، ایل ڈی اے پلازہ میں جان بوجھ کر جلایا گیا احد چیمہ کی گرفتاری سے شہباز شریف کی بوکھلاہٹ نظر آ رہی ہے ، احد چیمہ نے شہباز شریف سے ملکر اربوں کھربوں کی کرپشن کی ہے ، سول بیورکریٹ آسمان سے نہیں اترے جن کا احتساب نہیں ہو سکتا ، شہباز شریف اوچھے ہتکھنڈے استعمال کر کے احتساب کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں

شہباز شریف کی ایماء پر پنجاب کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار سول بیورکریسی دفتروں کو تالے لگا رہی ہے ، صوبے بھر سے آنے والے سائیلین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ، شہباز شریف کا سول سیکرٹیریٹ کو تالے لگوانے کا اقدام بغاوت کے زمرے میں آ تا ہے

انہوں نے کہا کہ تالے لگانے والے سول بیورکریٹ کو نوکریوں سے برخاست کیا جائے اور ان پر غداری کا مقدمہ درج کیاجائے ، شہباز شریف صوبے میں افراتفری پید ا کرکے ادارو ں کو تباہ کرنا چاہتے ہے ، شہبا ز شریف نے پنجاب میں کھلی بد معاشی کرنے پر اتر آئے ہیں، ، سرکاری دفاتر کو تالے لگانا شہباز شریف کا آمرانہ فیصلہ ہے ، پی ٹی آئی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ، بحران پیدا کر کے صوبے میں شہباز شریف کیا حاصل کرنا چاہتے ہے ،

انہوں نے کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری سے شہباز شریف کی پنجاب میں ہونے والی کرپشن کے تمام سیکنڈل بے نقاب ہونگے ، سب کابلا تفریق احتساب ہونا چاہیے کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں ، شہباز شریف کی کشتی ڈوبنے والی ہے اب اسے کوئی بچا نہیں سکتا ۔

Back to top button