لاھور نامہ

سنٹر سلیکشن بورڈ: ان لینڈ ریونیو سروس کے21 افسروں کو گریڈ21مل گیا

لاہور(کامرس رپورٹر/میڈیا92نیوز)ان لینڈ ریونیو سروس کے21 افسروں کو گریڈ21 مل گیا، لاہور کے ٹیکس دفاتر کے تینوں چیف کمشنرز کو گریڈ21میں ترقی دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئر یونٹ لاہور عاصم احمد کو گریڈ21مل گیا، چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ٹو عاصم مجید خان بھی گریڈ21میں پرموٹ ہو گئے ، چیف کمشنر کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس ندیم حسین رضوی کو بھی گریڈ 21میں ترقی مل گئی۔

ممبر پی آر اے رضا منور کی گریڈ21میں ترقی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ان لینڈ ریونیو سروس کے ندیم عارف،واجد اکرم کو بھی گریڈ21میں ترقی دے دی گئی ہے۔

Back to top button