تازہ ترینلاھور نامہ

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب مظفر رانجھا نے رشوت دینے والے کو بھی پکڑنے کا اعلان کردیا

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب مظفر رانجھا نے رشوت دینے والے کو بھی پکڑنے کا اعلان کردیاہے،نیب کے بعد کرپشن کے خلاف ڈی جی اینٹی کرپشن میدان میں آگئے،کرپشن کے خاتمے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جائے گا ،رشوت دینے والا بھی قانون کی گرفت میں ہوگا،رشوت دینے والا رشوت لینے والے سے زیادہ بڑا مجرم ہے ، اب کوئی بھی شہری کسیسرکاری افسرکو رشوت نہ دے ، جوبھی رشوت دیتے پکڑا جائے گا اس کا خود ذمہ دار ہوگا ، جعلی درخواستوں دینے والے کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

Back to top button