لاھور نامہ

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے اعلی افسران کی بدتمیزی سے نوجوان نے تین منزلہ سے چھلانگ لگا دی

لاہور ( وسیم شہزاد سے)پی ایل آر اے کے اعلی افسران کی ٹرینی ایس ای او کے ساتھ بدتمیزی ، نوجوان نے تین منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے اعلی افسران کی بدتمیزی سے تنگ آکرٹرینی ایس ای او محمد ارسلان نے تین منزلہ عمارت سے

چھلانگ لگا دی۔ ایس ای او محمد ارسلان پی ایل آر اے کی عمارت کے نیچے گاڑیوں پر گرا۔ ایس ای او محمد ارسلان سرگودھا کا رہائشی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ڈومیسائل رکھتا ہے ، محمد ارسلان کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ، محمد ارسلان تین ماہ سے پی ایل آر اے میں

ٹریننگ کر رہا ہے ، پی ایل آر اے میں ٹوٹل 59 سروس سنٹر آفیشل کی ٹریننگ حاصل کر رہے تھے۔ ترجمان نادیہ چیمہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی افسر کی جانب سے بدتمیزی نہیں کی گئی ، ٹرینی ایس ای او کا تین منزلہ سے چھلانگ لگانے پر تین رکنی کمیٹی بنائی دی گئی ہے ، جلد رپورٹ سامنے آ جائے گی۔

Back to top button