شوبز

معروف ماڈلزکی ریمپ پرواک، گلوکاروں نے اپنی پرفارمنس سے سماں باندھ دیا

لاہور (شوبزرپورٹر/میڈیا 92نیوز) نوجوان ڈیزائینرزفادی اینڈ ایمان کے ملبوسات کی پہلی گرینڈفیشن کلیکشن کی لانچنگ تقریب لاہور کے مقامی کلب میں ہوئی ۔ ابھرتے ہوئے نوجوان ڈیزائنززفادی اینڈ ایمان نے موسم بہارکی مناسبت سے جدید اوردیدہ زیب ملبوسات کو نمائش کیلئے پیش کیا۔

ڈیبیوفیشن کلیکشن متعارف کروانے کیلئے رنگا رنگ میوزکل اینڈ فیشن شو کا اہتمام کیا گیا۔ معروف ڈیزائنرز،شوبز اور صحافت سے وابسطہ شخصیات ، پروڈیوسرز اور اینکرزنے شو میں خصوصی شرکت کی۔

ایمپرا کے اشتراک سے ہونے والے شو میں خوبصورت ماڈلز نے ریمپ پر واک کی۔ماڈلز نے موسم اور فیشن کی مناسب سے برائڈل اور پارٹی وئیرملبوسات زیب تن کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ اس موقع پر معروف سنگرز علی عباس ،ناصر بیراج اور ہنزلہ گوہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ شرکا نے ڈیزائنرفادی ایمان کی بہار کلیکشن کو خوب سراہا۔شرکا کا کہنا تھا اس سے نئے ڈینزائنرز کے ٹیلنٹ اور صلاحیتوں میں نکھار اور محنت رنگ لائے گی۔

فادی اینڈ ایمان نے ملبوسات کو سراہنے پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا

Back to top button