لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)انسانی سمگلنگ کےگھناؤنےدھندےکوقابوکرنےمیں حکومتی ادارےناکام ہوگئےایف آئی اےسمیت دیگرحکومتی اداروں کےخلاف مسلم لیگ (ق) کےچودھری عامرسلطان چیمہ نےپنجاب اسمبلی میں تحریک التواجمع کرادیتحریک التوامیں کہاگیاکہ لاہورسمیت صوبہ بھرمیں انسانی سمگلنگ کادھندہ عروج پرہےجسےایف آئی اےسمیت دیگرحکومتی ادارےقابوکرنےمیں بری طرح ناکام ہوچکےہیںانسانی سمگلرمعصوم شہریوں کوسہانےخواب دکھاکرلاکھوں روپوں وصول کرکےموت کی وادی میں دھکیل دیتےہیں
لیبیا میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 12 پاکستانی بھی شامل تھے
اس قبل بھی درجنوں پاکستانی نوجوان انسانی سمگلروں کے ہاتھوں جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں
اس سب کے باوجود انسانی سمگلنگ کا جان لیوا دھندہ بند ہونے کے بجائے بھرتا جا رہا ہے
تحریک التوا میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ انسانی سمگلروں سمیت ان والدین کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں جو اپنے بچوں کو خلاف قانون بیرون ملک بھجواتے ہیں