لاہور (عاقل محمود بٹ/میڈیا92نیوز)ڈی ایم جی افسرا ن ایسوسی ایشن کا اپنے احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے پی ایم ایس افسران ایسوسی ایشن کے ساتھ ملانے کےلئے ماتحت افسران پر دباؤ ڈالا جانے لگا ،ڈی ایم جی افسران کی جانب اپنے ماتحت افسران کو زبردستی بلایا جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
پی ایم ایس افسران ایسوسی ایشن کی جانب سے احد خان چیمہ کو نیب کی جانب سے گرفتار کرنا انکا ذاتی مسئلہ قرار دیا ہے اپنی گفتگو میں انھوں نے کہا کہ یہ ایک نجی افسر کا ذاتی مسئلہ ہے جس میں ہم مداخلت نہیں کر سکتے ۔تاہم اس کے باوجود بھی سینئر بیورو کریٹ ، سیکرٹریز اور کمشنر افسران اپنے ماتحت پی ایم ایس ایسوسی ایشن اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں
ڈی ایم جی افسران ایسوسی ایشن کے سینئر بیورو کریٹس کی جانب سے بھی احتجاج میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے شرکت نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ بیشتر افسران نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں زبردستی اجلاس میں شرکت کرنے اور احتجاج کرنے پر اکسایا جارہا ہے جبکہ سینئر گروپس کے کسی بھی افسر کی جانب سے تا حال کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔