راولپنڈی(بیورو رپورٹ/میڈیا 92نیوز) غیر ملکی دفاعی اتاشیوں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں پاک فوج نے انہیں بھارتی اشتعال انگیزی پر بریفنگ دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 ملکوں کے دفاعی اتاشیوں نے لائن آف کنٹرول پر راولا کوٹ کا دورہ کیا، اتاشیوں کا تعلق امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، ترکی اور انڈونیشیا سے ہے۔
غیر ملکی اتاشیوں نے متاثرین سے بھی ملاقات کی: فوٹو/ آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق غیر ملکی اتاشیوں کو بھارتی فوج کی بربریت پربریفنگ دی گئی اور ان کی متاثرین سے ملاقاتیں بھی کرائی گئیں، اتاشیوں نے متاثرین سے مشکلات دریافت کیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مہمانوں کو پاک فوج کے آزاد کشمیر میں ریلیف کے کام پر بھی بریفنگ دی گئی۔