شوبز

فلم ’سپر 30 ‘ کیلئے 10کروڑ روپے کا سیٹ تیار

ممبئی (شوبز ڈیسک/میڈیا 92نیوز)بولی وڈ فلم ’سپر 30 ‘کے لئے ممبئی میں بہار کے پس منظر کی عکسبندی کے لئے 10کروڑ روپے کی لاگت سے سیٹ تیار کیا جائے گا۔

بھارتی ریاضی دان آنند کمار کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سپر 30 ‘‘ کی جے پور میں عکسبندی زوروشور سے جاری ہے جس کے بعد بہار میں عکسبندی کی جانی تھی لیکن فلمسازوں نے خاص طور پر گرمیوں میں پرہجوم شہر میں عکسبندی کو مشکل قرار دیتے ہوئے ممبئی ا سٹوڈیو میں ہی 10 کروڑ روپے کی لاگت سے سیٹ تیار کیا جائے گا۔

فلم میں اداکار ریتک روشن اور مرونل ٹھاکر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Back to top button