پاکستانتازہ ترین

نقیب قتل کیس، 16 مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اشتہاری مہم شروع

کراچی(کرائم رپورٹر/میڈیا 92نیوز)نقیب قتل کیس میں 16 مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اشتہاری مہم شروع ہوگئی، ملزمان کی گرفتاری کی مہم میں سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو کے ماتحت سوشل میڈیا سیل قائم کیا جارہا ہے اور تمام ملزمان کی تصاویر لگا کر اشتہارات جاری کیے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کی تصاویر کے اشتہارات میڈیا پر بھی نشر کرائے جائیں گے،سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے علاوہ دیگر 15 ملزمان کو لوگ نہیں جانتے، نام، شناختی کارڈ اور تصاویر کے ساتھ اشتہارات گرفتاری کیلئے معاون ثابت ہوں گے۔

پولیس مفرور ملزمان کی شناخت کے لیے سوشل میڈیا پر بھرپورکمپین چلائی جائے گی جبکہ ملزمان کی مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔

Back to top button