شوبز

علی ظفر نے ‘طیفہ’ کا راز فاش

(شوبز ڈیسک/میڈیا 92نیوز)مشہور پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے بلآخر فلم ’طیفہ اِن ٹربل‘ کا ٹیزر جاری کرکے اس سوال کا جواب دے دیا ہے کہ’ طیفہ کون ہے‘؟

علی ظفر ان دنوں اپنی پہلی پاکستانی فلم’طیفہ ان ٹربل‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ مایا علی مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

یہ فلم علی ظفر اور مایا علی سمیت فلم کے ہدایت کار احسن رحیم کی بھی ڈیبیو فلم ہوگی۔

علی ظفر نے بڑے ہی دلچسپ انداز میں اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کا آغاز کیا تھا جس کے باعث سب لوگ تجسس میں مبتلا ہوگئے اور مداحوں سمیت کرکٹرز بھی پوچھتے نظر آئے کہ آخر طیفہ کون ہے؟

اور اب علی ظفر نے ’طیفہ اِن ٹربل‘ کا ٹیزر انسٹاگرام پر ریلیز کرکے بالآخر ‘طیفے’ کا راز فاش کردیا ہے۔

ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلم کی کاسٹ میں معروف اداکار جاوید شیخ بھی شامل ہیں، جو آغاز میں ہی طیفے سے متعلق سوال کرتے نظر آئے۔

Back to top button