کرکٹکھیلمختلف

پی ایس ایل تھری کا آغاز انتہائی شاندار ہوا، وسیم اکرم

دبئی(سپورٹس رپورٹر/میڈیا 92نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل تھری کا آغاز انتہائی شاندار ہو اہے ۔

پی ایس ایل کی فرنچائز کے ملتان سلطان کے ڈائریکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ایس ایل اچھے انداز میں شروع ہو ئی ہے جبکہ پہلے ہی میچ میں ملتان کا جیتنا بہت اچھا لگا ۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تمام ٹیمیں مضبوط اور متوازن ہیں اس لیئے آئندہ بھی اچھے میچز ہوں گے ۔

انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اگلے ایک ماہ میں ہرکوئی کرکٹ میں دلچسپی لے ۔اب وقت صرف کرکٹ کا ہے ۔ کر کٹ کے زریعے ہی قوم کو خوشیاں فراہم کرنے کا وقت ہے ۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے وسیم اکرم پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار شامل ہونے والی ٹیم ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ ہیں۔

Back to top button