دبئی(سپورٹس رپورٹر/میڈیا 92نیوز) جنوبی افریقا کے لیگ اسپنر اور ملتان سلطانز کے کھلاڑی عمران طاہر نے ملتان کی نمائندگی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔
عمران طاہر نے اپنے بیان میں کہاکہ پی ایس ایل میں ملتان کی نمائندگی اعزاز ہے، پی ایس ایل کے پہلے میچ میں کامیابی پربہت خوش ہوں۔
لیگ اسپنر کا اپنی ٹیم کے پہلے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کمار سنگاکارا کی بیٹنگ نے میچ کو بہت آسان بنا دیا تھا۔