پاکستانتازہ ترین

پشاور ، علاقے رنگ روڈ پر دھماکا ، 3افراد زخمی

پشاور(کرائم رپورٹر/میڈیا 92نیوز)دیر کالونی میں پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رنگ روڈ کے قریب ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد شکیل کی گاڑی کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں محمد شکیل، ان کا ڈرائیور اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق دھماکے میں ڈپٹی ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم محمد شکیل اور ان کا ڈرائیور معمولی زخمی ہیں جب کہ دھماکے سے ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا۔

اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا اور اس میں 3 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

بی ڈی ایس کے مطابق دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو دھماکے کے نتیجے میں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم کے بھائی محمد آفاق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے بھائی گھر سے دفتر جارہے تھے کہ دیر کالونی میں ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

Back to top button