پاکستانتازہ ترینلاھور نامہ

پنجاب کابینہ کاہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا 92نیوز) پنجاب کابینہ کاہنگامی اجلاس آج طلب کر لیاگیا جس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کابینہ اجلاس کا ایجنڈہ ہے۔

پنجاب کابینہ کے آج ہونے والے ہنگامی اجلاس میں صرف سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتا ری کا معاملہ زیر بحث آئےگا،اور اس حوالے سے اہم فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔

سول آفیسرز نے وزیر اعلی کو ایک یاداشت میں کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری کے حوالے سےنیب نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے،افسران میں بے چینی اور اضطراب بڑھ رہا ہے۔

یاد رہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری پر گذشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں صوبائی سیکرٹریز اور کمشنرز نے شرکت کی،اجلاس میں کہا گیا کہ نیب نے احد چیمہ کی گرفتاری کے حوالے سے اختیارات کا ناجائیز استعمال کیا اورسول آفیسرز نے چیف جسٹس پاکستان سے احد چیمہ کی گرفتاری پر از خود نوٹس لینے کامطالبہ بھی کیا۔

Back to top button