لاہور(خبرنگار/میڈیا92نیوز)نیب لاہور میں چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایات کے مطابق دوسری کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا جس میں میں سینکڑوں متاثرین نے بدعنوانی سے متعلقہ شکایات کے انبار لگا دیے.متاثرین کیجانب سے زیادہ شکایات ہاؤسنگ سیکٹر میں دھوکہ دہی کے حوالے سے جمع کروائی گئیں۔
اس موقع پرڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی جانب سے حکومتی اداروں اور افسران کے خلاف کرپشن و اختیارات کے ناجائز استعمال کی متعدد درخواستیں جمع کروائیں گئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ نے نیب کے دائرہ اختیار میں آنیوالی تمام درخواستیں وصول کیں ہیں بدعنوانی کی شکایات پر فوری ازالے کیلئے اقدامات/کارروائی کے احکامات صادرکر دیئے گئے ہیں۔ڈی جی نیب کے تمام شکایات کنندگان کو فوری طور پر کارروائی سے متعدد آگاہ کرنیکی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔
شکایت کنندگان کی زیادہ تعداد ایلیٹ ٹاؤن, ایڈن ہاؤسنگ, شجاع ٹاؤن, فارمانائیٹس ہاؤسنگ, خیابان امین, ماڈل ہاؤسنگ انکلیو اور اعوان انٹرپرائزز کے متاثرین کی ہے اس کے علاوہ شکایت کنندگان کو نیب کیجانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ بھی کیا گیادرخواست دہندگان کی جانب سے زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم متاثرین کی چیئرمین وڈی جی نیب لاہور کو دعائیں دی۔