اسلام آباد(حبیب چوہان/میڈیا92نیوز )اسلام آبا دمیں پر تعیش جیل کا افتتاخ کر دیا گیا ، اگلے دس روز میں اہم قیدی شخصیات کو جیل میں منتقل کر دیا جائیگا
آج وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد کی ماڈل جیل کا افتتاخ کیا اس موقع پر چیف کمشنراسلام آبادذولفقار حیدر اور آئی جی اسلام آباد پولیس سلطان اعظم تیموری بھی وہاں موجودتھے
اگلے چندروز میں جیل کا سٹاف مکمل ہونے کے بعد سابق سینیٹر نہال ہاشمی سمیت دیگر اہم قیدی شخصیات کو جیل میں منتقل کر دیا جائیگا جیل میں ایک وی آئی پی بلاک بنایا گیا ہے جس میں سیاسی شخصیات اور بیورو کریسی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو رکھا جائے گا