لاھور نامہ

چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن(ر) زاہد سعید کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول نے بھی پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران سے ملنے سے انکار

لاہور(رپورٹ اظہر محمود/میڈیا92نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن(ر) زاہد سعید کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول نے بھی گزشتہ روز پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران سے ملنے سے انکار کردیا، دو گھنٹے انتظار کرواکر بھی نہ ملے۔ پی ایم ایس ایسوسی ایشن میں تشویٹ کی لہر دوڑ گئی جس پر پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے مسائل پیدا ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی مینجمنٹ سروسز کے نومنتخب عہدیداران نے صوبائی سروس کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کےلئے17جنوری کو خط کے ذریعے چیف سیکرٹری پنجاب سے ملاقات کے لئے وقت مانگا مگر ان کی شنوائی نہ ہوسکی۔ گزشتہ ہفتے چیف سیکرٹری پنجاب نے خود سے ملاقات کی بجائے پی ایم ایس کے افسران کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول سے ملاقات کا کہا تھاجس پر گزشتہ روز پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے صدر شاہد حسین کی قیادت میں ایسوسی ایشن نے پنجاب سول سیکرٹریٹ سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول نے ان کے دفتر میں ملاقا ت کی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو ویلکم کیا اور اسے ایک رسمی ملاقات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ باضابطہ کےلئے ایسوسی ایشن 20فروری بروز منگل آئے تاہم ایسوسی ایشن کے عہدیداران منگل اور بدھ دو دن انتظار کرتے رہے مگر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول نہ ملے بدھ کے روز ایسوسی ایشن کے صدر، سیکرٹری جنرل اور دیگر عہدیداران نے دو بارہ چیف سیکرٹری پنجاب سے ملاقات کی کوشش کی جس کےلئے عرضی بھی دی گئی لیکن دوگھنٹے تک چیف سیکرٹری آفس سے ملحقہ انتظار گاہ میں بیٹھنے کے باوجود چیف سیکرٹری نے پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات نہ کی جس پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ اس طرح کے رویے سے مسائل بڑھیں گے اور اگر ہماری بات نہ سنی گئی تو ایسوسی ایشن دوسرے راستے بھی اختیار کرسکتی ہے۔ دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول کے سٹاف آفیسر کا کہنا ہے کہ افسران مصروف تھے اس لیے ملاقات نہ ہوسکی۔

Back to top button