لاھور نامہ

بلدیہ عظمیٰ لاہور،سڑکوں اور گلیوں کی بحالی بہتری اور تعمیر نو کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا 92نیوز) بلدیہ عظمیٰ لاہور کی جانب سے شہر کے39مقامات پرسڑکوں اور گلیوں کی بحالی بہتری اور تعمیر نو کا فیصلہ کیا گیا۔ اس مد میں مارچ کے اختتام تک تعمیراتی کام شروع کرنے کےلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ لاہور شہر کے 23مقامات پر سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر دو ماہ میں جبکہ 16 مقامات پرتین ماہ کے دورانیہ میں کرنے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ منصوبہ کے تحت اگلے ماہ کے دوسرے اور تیسرے ہفتے تک ٹینڈر تک کا عمل مکمل کرکے ورک آرڈر جاری کرنے اور آخری ہفتے میں تعمیراتی کاموں آغاز کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

جن مقامات پر تین ماہ میں سڑکوں اورگلیوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ان میں رفاعی آباد میں گلیاں، کچا کاہنہ روڈ نیازی چوک سے محمد علی کالونی، اردوبازار روڈ کی تعمیر، ڈبن پورہ میں بوائز ہائی سکول حیدرچوک سے 80فٹ روڈ تک دھوبی گھاٹ سے چوک ویگن والا اڈا تک روڈ، احمد ٹاﺅن روڈ کے لنکس ابوبکر روڈ سے نورروڈ، حبیب پارک ،جمیل پاک، گلشن پارک، بوٹا کالونی،اتفاق کالونی کی سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر کماہاں سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سے دیو کلاں تک روڈ،مال روڈ کاسروس روڈ، قریشی والا سورا گاﺅں کی مختلف گلیاں اور شیرانوالہ گیٹ سے مستی گیٹ تک روڈ شامل ہیں۔ جن مقامات کا دورانیہ دو ماہ مقرر کیا گیا ان میں سرکلر روڈ پر بھٹی چوک میں برڈ مارکیٹ، سفاری پارک سے نیو آبادی بھٹہ پنڈ تک روڈ، مچھلی منڈی کا روڈ، فتح شیر روڈ، شکر روڈ، آنند روڈ، نوناریاں میں نمبردار سٹریٹ،مزار بی بی پاکدامن ایمپریس روڈ، مین اچھرہ بازار، قطب الدین ایبک کے مزار کاروڈ، گرین ٹاﺅن میں بھولا چوک سے باگڑیاں چوک تک روڈز، مین بازار بابر سے منیر چوک روڈ، شاہدرہ میں قاضی پاک سے سراج پاک تک روڈز اور لنکس کی تعمیر شاہ پور مین روڈ سے بنیادی صحت مرکز صحت روڈ وزیراعلیٰ روڈ مال روڈ سے ریلوے لائن نزد امام بارگاہ بستی سیدان شاہ سبزہ زار میں شاہ فرید سی این جی پمپ سے واسا پمپ سٹیشن شہزاد پیر دربار تک روڈ، دیال سنگھ کالج کے گیٹ سے لکشمی چوک تک روڈ، فاطمہ مسجد روڈ لنک روڈ رائےونڈ، الفیصل ٹاﺅن کی گلیاں ، کھوکھر گاﺅں کی گلیاں، پاک ٹاﺅنک میں مین بازار روڈ، شیر علی روڈ اور نہر سے سلامت پورہ تک جی ٹی روڈ شامل ہیں۔ منصوبہ کی تکمیل کےلئے ورلڈ بینک کے فنڈز پنجاب سٹیز گورننس امپروومنٹ پراجیکٹ کے فنڈز استعمال کیے جائیں گے۔

Back to top button