دلچسپ و عجیب

امریکا میں ریڈیو پروگرام کی میزبان نے شو کے دوران بچے کو جنم دے دیا

نیویارک: امریکی شہر سینٹ لوئس میں ریڈیو اسٹیشن دی آرچ کی میزبان نے دورانِ پروگرام ہی بچے کو جنم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر سینٹ لوئس میں واقع ریڈیو اسٹیشن دی آرچ کی میزبان کیسڈی پراکٹر نے دوران پروگرام ہی بچے کو جنم دیا۔ میزبان کیسڈی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کی پیدائش 2 ہفتے قبل ہوگئی جس کی وجہ سے انہیں شو کی میزبانی بھی کرنی پڑی تاہم ریڈیو اسٹیشن کی انتظامیہ نے اسپتال کے ساتھ مل کر آپریشن اور نشریات کے انتظامات کررکھے تھے۔

کیسڈی کا کہنا تھا کہ شو کے دوران بچے کو جنم دینا بھی میرے عمومی شو کی طرح ہی تھا کیوں کہ میں اپنے سامعین سے تمام امور پر بات کرتی ہوں اسی لئے اس اہم دن کو بھی اپنے سننے والوں کے ساتھ شیئر کرنا بہت اچھا لگا۔
واضح رہے کہ میزبان کسیڈی پراکٹر کے بچے کا نام پروگرام کے سامعین نے ایک ماہ قبل ہی ووٹنگ کے ذریعے تجویز کر لیا تھا اور پیدائش سے پہلے ہی بچے کا نام جیمسن رکھا گیا۔

Back to top button