پاکستانتازہ ترین

اے ٹی سی مقدمات: عمران خان نے عدالت میں حاضری سے استثا مانگ لیا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ/میڈیا 92نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی وی حملہ سمیت 4 مقدمات میں حاضری سے استثنا کے لیے درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کے خلاف چار مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت سابق ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کا کیس بھی شامل ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف ان کیسز میں پولیس کو بیان ریکارڈ کراچکے ہیں اور عدالت نے چاروں مقدمات میں انہیں ضمانت دے رکھی ہے۔

عمران خان کی پی ٹی وی حملہ سمیت 4 مقدمات میں ضمانت منظور

جیونیوز کےمطابق عمران خان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ سمیت 4 مقدمات میں حاضری سے استثنا کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں نمائندے کے ذریعے ٹرائل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں، حکومت کا کیس بنانے کا مقصد سیاسی پریشر اور تضحیک کرنا تھا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حاضری سے استثنا دینا عدالت کا اختیار ہے، سپریم کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ ٹھوس وجوہات پر استثنا مل سکتا ہے، اہم تاریخوں پر درخواست گزار عدالتی حکم پر پیش ہونے کے لیے تیار ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ 26 فروری کو سماعت میں وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت دی جائے اور شاہد گوندل کو ان کا نمائندہ مقرر کیا جائے۔

Back to top button