کرکٹکھیل

پی ایس ایل 3: پشاور زلمی افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز سے ٹکرانے کو تیار

دبئی(سپورٹس رپورٹر/میڈیا 92نیوز)دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 3کے افتتاحی میچ میں نئی ٹیم ملتان سلطانز سے ٹکرائے گی۔

پشاور زلمی کے کپتان، ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیرن سیمی ہیں، جن کی قیادت میں گذشتہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست سے دوچار کرکے پشاور زلمی نے ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

اس مرتبہ ‘بوم بوم’ شاہد خان آفریدی پشاور زلمی کا حصہ نہیں ہیں، جن کی کراچی کنگز میں شمولیت کے باعث ٹیم میں ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔

دوسری جانب ملتان سلطانز پی ایس ایل 3 میں ڈیبیو کرنے جارہی ہے، جس کی قیادت شعیب ملک کر رہے ہیں۔

اگرچہ یہ ٹیم پی ایس ایل میں نووارد ہے لیکن ٹیم میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں خصوصاً اسپنر عمران طاہر کی وجہ سے ملطان سلطانز اچھی کارکردگی دکھا سکتی ہے۔

پشاور زلمی کی ٹیم پر ایک نظر
ہیڈ کوچ: محمد اکرم

کپتان: ڈیرن سیمی

اسکواڈ: ڈیرن سیمی، تمیم اقبال، کامران اکمل، اینڈرے فلیچر، رکی ویسلز، حماد اعظم، حارث سہیل، وائن براوو، خوشدل شاہ، عمید آصف، سعد نسیم، محمد حفیظ، شبیر رحمان، لیام ڈوسن، ثمین گل، حسن علی، کرس جورڈن، محمد اصغر، وہاب ریاض

ملتان سلطانز کی ٹیم پر ایک نظر
ہیڈ کوچ: ٹام موڈی

کپتان: شعیب ملک

اسکواڈ: شعیب ملک، احمد شہزاد، ڈیرن براوو، عبداللہ شفیق، سیف بدر، نکولس پوران، کمار سنگا کارا، صہیب مقصود، کاشف بھٹی، شان مسعود، تھیسارا پریرا، محمد عباس، عمر صدیق، روز وائٹلی، عمران طاہر، جنید خان، محمد عرفان، سہیل تنویر، عمر گل، ہردوس ولجوئن

Back to top button