لاھور نامہ

سیشن کورٹ میں فائرنگ واقعہ، عدالتوں میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ

لاہور(کورٹ رپورٹر/میڈیا 92نیوز)سیشن کورٹ فائرنگ واقعہ۔ عدالتوں میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ وکلاء اور سائلین کو تلاشی کے بعد احاطہ عدالت میں داخلے کی اجازت۔ وکلاء نےسخت سیکیورٹی کو وقتی انتظامات قرار دے دیا۔ سیشن کورٹ میں فائرنگ کے واقعہ نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ سیکیورٹی ہائی الرٹ احاطہ عدالت میں اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ تمام داخلی اور خارجی راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری کی ڈیوٹی لگا ئی گئی ہے۔ چار مختلف جگہوں پر جامعہ تلاشی کے بعد وکلاء اور سائلین کو داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب وکلاء برادری نے حفاظتی انتظامات کو وقتی قرار دیتے ہوئے مستقل سیکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ سائلین کی جانب سے بھی سکیورٹی چیکنگ کے نظام کو فول پروف بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Back to top button