کرکٹکھیل

پی ایس ایل 3: کیا آپ جانتے ہیں حریم فاروق کا پسندیدہ کھلاڑی کون

لاہور(سپورٹس رپورٹر/میڈیا 92نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 3 کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کے لیے اداکارہ حریم فاروق اور اداکار بلال اشرف دبئی پہنچ گئے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے بتایا کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی شاہد آفریدی ہیں کیونکہ جب وہ گراؤنڈ میں آتے ہیں تو بھرپور اینرجی کے ساتھ کھیلتے ہیں جو قابلِ ستائش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ایسے وقت آتے ہیں جب آفریدی پرفارم نہیں کرپاتے لیکن جب وہ اچھا کھیلتے ہیں تو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے‘ ۔

دوسری جانب بلال اشرف کا کہنا تھا کہ اس بار ہم کافی پر جوش ہیں کیونکہ پی ایس ایل 3 میں 6 ٹیمیں اور 34 میچز ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ کراچی میں بھی کرکٹ بحال ہوگی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کا پسندیدہ کھلاڑی کون ہے تو انہوں نے کیون پیٹرسین، فخر زمان اور شاداب خان کا نام لیا۔

بلال اشرف نے بتایا کہ وہ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ تھے لیکن اس بار وہ ٹیم ملتان سلطانز کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پچھلے دو برسوں سے بھی بہتر ہوگی، نجم سیٹھی

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ٹیم ملتان سلطان ضرور اچھا کھیلے گی کیونکہ ٹیم کے ڈائریکٹر سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم ہیں جب کہ کپتان شعیب ملک ہیں۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ نئی ٹیم کو اس بار پہلے سے زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا ہوگا۔

پی ایس ایل 3 کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی ثقافت کے رنگوں کو اجاگر کیا جائے گا جس میں گلوکار علی ظفر، شہزاد رائے، عابدہ پروین اور جیسن ڈیرولو اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

افتتاحی تقریب کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے پہلا میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Back to top button