انٹرنیشنل

اسرائیلی وزیراعظم کا ساتھی وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار

اسرائیلی (فارن ڈیسک/میڈیا 92نیوز)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کیسز میں اُن کا ایک قریبی ساتھی وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار ہو گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کے خلاف حال ہی میں بدعنوانی کے دو نئے الزامات کے تحت تفتیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

امکان ظاہر کیاجا رہا ہے کہ اس نئی پیش رفت کے بعد قبل از وقت انتخابات یا پھر نتن یاہو کے مستعفی ہونے کا اعلان سامنے آ سکتا ہے۔

پولیس نے ابھی اس حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

Back to top button