لاہور(رپورٹ ملک عمر/میڈیا 92نیوز)بورڈ آف ریونیو کے ممبر ٹیکسرز پنجاب اسد اسلام مانی کی ہدایت پر سب رجسٹرار واہگہ ٹاﺅن نے تحصیل کینٹ اور شالیمار کی حدود میں آنےوالی68جائیدادوں کی نیلامی کےلئے حتمی نوٹسز جاری کردئیے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ ممبر ٹیکسرز پنجاب اسد اسلام مانی کی جانب سے صوبے بھر کے سب رجسٹرار آفسرز کے ذریعے کمی اشٹام اور سی وی ٹی کی مد میں ریکوری اکٹھی کرنے کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے ۔ گزشتہ روز تحصیل کینٹ اور شالیمار کی حدود میں آنےوالی68جائیدادوں کے مالکان سے ریکوری کی بابت حتمی نوٹسزبھی جاری کردئیے گئے سب رجسٹرار آصف مرزا نے 68جائیدادوں کے مالکان کو حتمی نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے تحریری انتباہ کرتے ہوئے گرفتاریوں کا حوالہ بھی دیدیا ہے۔ سب رجسٹرار واہگہ ٹاﺅن مرزا آصف کا کہنا تھا کہ قبل ازیں بھی نادہندگان کو نوٹسز جاری کیے گئے مگر کوئی اثر نہ ہوا اب بصورت دیگر ان جائیدادوں کو نیلام کردیا جائے گا اور جائیدادوں کے مالکان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ لاکھوں روپے حکومتی خزانے میں ہرصورت جمع کروائے جائیں گے۔
Read Next
2 ہفتے ago
جاوید بٹ قتل کیس؛ پولیس نے ایک اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا
21 جون, 2021
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع
20 جون, 2021
طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب
20 مئی, 2021
مسلم لیگ (ن) کا رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ
25 فروری, 2021