اسلام آباد(کورٹ رپورٹر/میڈیا 92نیوز) چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ اس ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے کیوں کہ ملک کی بقا قانون کی حکمرانی سے منسلک ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ جج کا کام انصاف کی فراہمی ہے، اس ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے کیونکہ اس ملک کی بقا قانون کی حکمرانی سے منسلک ہے اور اس کا مطلب ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ نا انصافی کے دور کے خاتمے کی ابتداء شروع کردی ہے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ لوگوں کو سستا اور جلد انصاف فراہم کریں تاہم ہم نے کسی کے خلاف محاز آرائی نہیں کرنی۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ لوگوں کی خدمت کے لیے وکلاء کو سخت محنت کرنی ہوگی، شفاف اشیاء کی فراہمی کے لیے کوشاں ہوں تاہم ہم اصل سمت سے ہٹ گئے ہیں، ہم نے کسی ادارے سے محاذآرائی نہیں کرنی، ہمیں جنگ اپنے ساتھ لڑنی ہے اور ان لوگوں جنگ لڑنی ہے جن کے پاس استطاعت نہیں اپنے حقوق حاصل کرنے کی۔