لاھور نامہ

پنجاب دانش سکولز میں کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور(رپورٹ شیخ مبشر حسین/میڈیا92نیوز) دانش سکولز میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا ئے کار جمع کروادی گئی ہے۔ تحریک التواءتحریک انصاف کے ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب دانش سکولز میں دو کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے اور روزانہ کے اخراجات سمیت ٹھیکوں کی منظوری کا ریکارڈ ہی تیار نہیں کیا گیا جبکہ اٹک، حافظ آباد، مظفر گڑھ، راجن پور کے سکولز میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ مسلم لیگ(ق) کی خدیجہ عمر نے تحریک التوا میں موقف اختیارکیا کہ واسا ہیلپ شہریوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ہیلپ لائن پر فون کرتے ہیں مگر کوئی رسپانس نہیں ملتا۔ شکایات درج کرانے کے باوجود کئی دن تک سیوریج کے مسائل حل نہیں ہوتے۔ تجاوزات کے خلاف میگا آپریشن کرنے کے مطالبے کی قرارداد مسلم لیگ(ن) کی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر کی معروف شاہراہوں پر ریڑھی بان اورکھوکھے والوں کا قبضہ ہے جبکہ تجاوزات کرنے والوں نے فٹ پاتھ بھی نہیں چھوڑے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صوبے بھرمیں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کرے۔

Back to top button