ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا 92نیوز) سونم کپورنے اپنی منگنی کی افواہوں پرخاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا کے سامنے بات کرنا پسند نہیں کرتیں۔
ناموربالی ووڈ اداکارہ سونم کپورحال ہی میں ایک تقریب کے دوران انگلی میں منگنی کی انگوٹھی پہنی ہوئی نظرآئیں جس کے بعد میڈیا میں ایک بار پھر ان کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔ تقریب کے دوران جب سونم سے انگوٹھی کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نےاپنے پچھلے بیانات کی طرح اس بار بھی منگنی، شادی اور نجی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا میں میڈیا کے سامنے کبھی اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرناپسند نہیں کرتی، پھر بھی آپ لوگوں کا بہت شکریہ کہ آپ نے میری نجی زندگی میں دلچسپی لی۔