پاکستانلاھور نامہ

احد چیمہ 11روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور(کرائم رپورٹر/میڈیا 92نیوز)احتساب عدالت نے ایل ڈی اے کے سابق ڈی جی کو 11 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور ڈیولیپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔

احمد چیمہ پر آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں 32 کنال اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سمیت اختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی الزام ہے۔

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن: سابق ڈائریکٹر ایل ڈی اے گرفتار

نیب حکام ایل ڈی اے کے سابق ڈی جی احد چیمہ کو بکتر بند میں پروٹوکول کے ساتھ احتساب عدالت لائے جہاں انہیں ہتھکڑی بھی نہیں لگائی گئی تھی جب کہ ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف اور ڈی سی لاہور سمیت اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ عدالت آئے، اس موقع پر میڈیا نمائندوں کو عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

نیب حکام نے احد چیمہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا اور ان کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے نیب کی 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق ڈی جی ایل ڈی اے کا 11 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔

Back to top button